Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سائیں سے لگن کٹھن ہے بھائی

کبیر

سائیں سے لگن کٹھن ہے بھائی

کبیر

MORE BYکبیر

    سائیں سے لگن کٹھن ہے بھائی

    جیسے پپیہا پیاسا بوند کا پیا پیا رٹ لائی

    پیاسے پران لڑپھے دن رات اور نیر نا بھائی

    جیسے مرگا شبد سنیہی شبد سنن کو جائی

    شبد سنے اور پران دان دے تنِکو ناہی ڈرائی

    جیسے ستی چڑھی ست اوپر پیا کی راہ من بھائی

    پاچک دیکھ ڈرے وہ ناہی ہنستے بیَٹے سدا مائی

    چھوڑو تن اپنے کی آسا نربھا کے گن گائی

    کہت کبیرؔ سنو بھائی سادھو نانہیں تو جنم نسائی

    بھائی سائیں سے لگن لگانا بہت دشوار ہے۔ جیسے سوانی کی بوند پیاسا پپیہا پیا پیا کی رٹ لگاتا ہے اور اس کی پیاسی روح دن رات تڑپتی ہے لیکن دوسرا پانی اسے پسند نہیں آتا۔ جیسے سنگیت کا عاشق ہرن سنگیت سننے چلا جاتا ہے۔ اور سنگیت سنتے سنتے جان دے دیتا ہے لیکن ڈر کر پیچھے نہیں ہٹتا، جیسے ستی اپنے شوہر کی تلاش کے ساتھ جلنے کو بیٹھ جاتی ہے، آگ کو دیکھ کر ڈرتی نہیں، اسی طرح تم بھی اپنے جسم کی فکر چھوڑ کر بے خوف ہو کر اس کے گُن گاؤ۔ سنو بھائی سادھو کبیر کہتے ہیں کہ نہیں تو تمہاری زندگی بیکار ہے۔

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 775)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے