Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سَد گرو سوئی دیا کری دینہا

کبیر

سَد گرو سوئی دیا کری دینہا

کبیر

MORE BYکبیر

    سَد گرو سوئی دیا کری دینہا

    تاتے ان چنہار میں چینہا

    بِن پگ چلنا بِن پر اڑنا بنا چونچا کا چگنا

    بِنا نین کا دیکھن پیکھن بِنا سَروَن کا سننا

    چند نہ سُور دِوس نہیں رجنا تہاں سُرَت لو لائی

    بِنا انّ امرت رس بھوجن بِن جل ترشا بجھائی

    جہاں ہرس تہاں پورن سکھ ہے یہ سکھ کاسو کہنا

    کہیں کبیرؔ بَل بَل ستگرو کی دھنّ سشیہ کا لہنا

    یہ میرے ست گرو (سچے مالک) کی مہربانی ہے کہ میں نے عقل و فہم سے بالاتر کا عرفان حاصل کیا ہے۔ اس عرفان کا کیا کہنا جس میں بغیر پیروں کے چلتے ہیں۔ بغیر پروں کے اڑتے ہیں۔ بغیر چونچ کے چگتے ہیں، بغیر آنکھوں کے دیکھتے ہیں۔ بغیر کانوں کے سنتے ہیں۔ میرا عشق مجھے وہاں لے آیا ہے جہاں نہ چاند ہے نہ سورج، نہ دن ہے نہ رات، اناج نہیں ہے۔ لیکن امرت رس کا بھوجن مل رہا ہے۔ پانی نہیں ہے لیکن پیاس بجھ رہی ہے۔ جہاں انبساط ہے وہیں مکمل سکون ہے اور یہ آنند قابل بیان ہے۔ کبیرؔ کہتے ہیں کہ ایسے گرو کے قربان جائیے۔ اس کے چیلے (سش = شاگرد) کی قسمت مبارک ہے۔

    (ترجمہ: سردار جعفری)

    مأخذ :
    • کتاب : کبیر سمگر (Pg. 765)
    • Author :کبیر
    • مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے