توہیں موری لگن لگائے رے پھکروا
سووت ہی میں اپنے مندر میں سبدن ماری جگائے رے پھکروا
بوڑت ہی بھو کے ساگر میں بہیاں پکری سجھائے رے پھکروا
ایکئے بچن بچن نہیں دوجا تم موسے بند چھڑائے رے پھکروا
کہے کبیرؔ سنو بھائی سادھو پرانن پران لگائے رے پھکروا
تو نے ہی مجھے اپنے عشق میں مبتلا کیا ہے اے فقیر، میں تو اپنے مندر میں سو رہی تھی اے فقیر، تیرے لفظوں کے تازیانے نے مجھے جگا دیا، میں دنیا کے ساگر میں ڈوب رہی تھی اے فقیر، تونے میرا بازو پکڑ کرمجھے باہر نکال لیا۔ بات ایک ہی ہے اے فقیر، تونے مجھے سارے بندھنوں سے چھٹکارا دلایا، سنو بھئی سادھو کبیرؔ کہتے ہیں کی تو نے میرے دل سے اپنا دل ملا دیا ہے اے فقیر۔
(ترجمہ: سردار جعفری)
- کتاب : کبیر سمگر (Pg. 756)
- Author : کبیر
- مطبع : ہندی پرچارک پبلیکیشن پرائیویٹ لیمیٹید، وارانسی (2001)
- اشاعت : 5th
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.