پد
پد اشعار کی ایک صنف ہے۔ اشعار میں ردیف و قافیہ کی ایک مقررہ تعداد یا ترتیب ہوتی ہے۔ پدوں میں اس طرح کی کوئی قید نہیں ہوتی۔ یہ ان قیود سےآزاد ہوتے ہیں۔ اس لیے قدیم شعرا نے پدوں کے عنوان پر راگوں کے ہی نام دئے ہیں۔ پدوں کی روایت ہندی ادب میں ودیا پتی سے شروع ہوئی جو بھکتی شاعری سے لے کر چھایاواد میں مہادیوی ورما تک بلا روک ٹوک جاری رہی۔