Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

عاشق بے خبر منم من نہ منم نہ من منم

شاہ نیاز احمد بریلوی

عاشق بے خبر منم من نہ منم نہ من منم

شاہ نیاز احمد بریلوی

MORE BYشاہ نیاز احمد بریلوی

    عاشق بے خبر منم من نہ منم نہ من منم

    عارف با ہنر منم من نہ منم نہ من منم

    میں بے خبرعاشق ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہ میں میں ہوں

    میں ہنر مند عارف ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہ میں میں ہوں

    سوز دل و جگر منم وحشت پردہ در منم

    دانش بخیہ گر منم من نہ منم نہ من منم

    میں دل و جگر کا سوز ہوں، میں پردے چاک کرنے والی وحشت ہوں

    میں بخیے سینے والی عقل ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہ میں میں ہوں

    امن منم خطر منم زہر منم شکر منم

    نفع منم ضرر منم من نہ منم نہ من منم

    میں امن ہوں، میں خطرہ ہوں، میں زہر ہوں، میں شکر ہوں

    میں فائدہ ہوں، میں نقصان ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہ میں میں ہوں

    شام منم سحر منم شمس منم قمر منم

    در ہمہ جلوہ گر منم من نہ منم نہ من منم

    میں شام ہوں، میں سحر ہوں، میں سورج ہوں، میں چاند ہوں

    میں سبھی میں جلوہ گر ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہ میں میں ہوں

    شاہد دلربا منم مطرب خوشنوا منم

    سمع منم بسر منم من نہ منم نہ من منم

    میں دلربا محبوب ہوں، میں خوش آواز گویّا ہوں

    میں سننا ہوں، میں دیکھنا ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہ میں میں ہوں

    حسن و جمال حق منم عز و جلال حق منم

    حشمت و جاہ و فر منم من نہ منم نہ من منم

    میں حق کا حسن وجمال ہوں، میں حق کی عزت و عظمت ہوں

    میں حشمت و شوکت و سطوت ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہ میں میں ہوں

    طوطیٔ صد زباں منم بلبل نغمہ خواں منم

    روضہ منم شجر منم من نہ منم نہ من منم

    میں سیکڑوں زبانوں والا طوطی ہوں، میں نغمے گانے والا بلبل ہوں

    میں کیاری ہوں، میں درخت ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہ میں میں ہوں

    آدم و شیث و نوح و ہود غیر حقیقتم نہ بود

    صاحب ہم عصر منم من نہ منم نہ من منم

    آدم اور شیث و نوح اور ہود میری حقیقت کے سوا نہ تھے

    میں ہر زمانے والا ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہ میں میں ہوں

    موسیٰ جلوہ بیں منم قلٔہ فلسطیں منم

    نور منم شرر منم من نہ منم نہ من منم

    جلوہ دیکھنے والا موسیٰ میں ہوں، فلسطین کے پہاڑ کی چوٹی ہوں

    میں نور ہوں، میں چنگاری ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہ میں میں ہوں

    عیسیٰ مریمی منم احمدؐ ہاشمی منم

    حیدر شیر نر منم من نہ منم نہ من منم

    عیسیٰ کا مریم میں ہوں، ہاشمی احمد میں ہوں

    میں حیدر اور شیر نر ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہ میں میں ہوں

    صوفی با صفا منم بے خود و با خدا منم

    اہل دل و نظر منم من نہ منم نہ من منم

    میں مجلی قلب صوفی ہوں، میں اسے اپنے بیگانہ اور خداسے پیوستہ ہوں میں صاحب دل و نظر ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہ میں میں ہوں

    راز و نیاز خود منم سوز و گداز و خود منم

    کردہ قدم ز سر منم من نہ منم نہ من منم

    میں اپنا راز و نیازؔ ہوں، میں اپنا سوز وگداز ہوں

    اپنے سر قدم بنائے ہوئے میں ہوں، میں میں نہیں ہوں، نہ میں میں ہوں

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان نیاز بے نیاز (Pg. 84)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے