اے جمال پاک تو ایمان من
اے جمال پاک تو ایمان من
جلوۂ حسن تو نور جان من
اے پاکیزہ حسن و جمال والے آپ ہی میرا ایمان ہیں، آپ کے حسن کا جلوہ میری زندگی کا نور ہے۔
یا محمدؐ یا نبیؐ یا مصطفیٰ
جز تو نبود صورت عرفان من
اے محمدؐ،اے نبی، اے مصطفی، آپ کے سوا میرے عرفان کی کوئی صورت نہیں ہے۔
آں چہ بنمائی ہماں عین الیقین
آں چہ فرمائی ہماں قرآن من
جو کچھ بھی آپ نے دکھایا سب میرے لۓ عین یقین ہے، اور جو کچھ آپ نے ارشاد فرمایا وہی میرے لۓ قرآن ہے۔
احمدا درد دلم از حد گذشت
یا رسول اللہ بکن درمان من
اے احمد میرے دل کا درد اب حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے، یا رسول اللہ میرے حال پر نظر کیجئے کہ آپ ہی میرا علاج ہیں۔
بے سر و پائیم ز عشقت چوں عزیزؔ
ہست بے سامانیم سامان من
اے عزیزؔ میں تمھارے عشق میں اس طرح بے سر و پا اور بدحواس ہوا ہوں، کہ اب یہ بے سر و سامانی ہی میرا کل سامان ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.