Sufinama

دو عالم بکاکل گرفتار داری

عزیز صفی پوری

دو عالم بکاکل گرفتار داری

عزیز صفی پوری

MORE BYعزیز صفی پوری

    دو عالم بکاکل گرفتار داری

    بہ ہر مو ہزاراں سیاہ کار داری

    1. (یارسول اللہ!) آپ دونوں جہاں اپنےکاکل (زلف) میں گرفتار رکھتے ہیں ۔ہزاروں سیاہ کار (گنہ گار) ہر موئے زلف میں بندھے ہوئے رکھتے ہیں (یعنی دو عالم آپ کی زلف میں گرفتار ہے اور آپ کے ہر موئے زلف میں ہزاروں گنہگار امتی بندھے ہوتے ہیں۔

    زسر تا بپا رحمتی یا محمد

    نظر جانب ہر گنہ گار داری

    2. اے محمد! آپ سر سے پیر تک رحمت ہی رحمت ہیں، ہر گنہگار کی طرف نظر رکھتے ہیں۔

    دو ابروئے خم چوں دو شمشیر عریاں

    دو چشم فسوں ساز و عیار داری

    3. آپ کے دونوں خمدار ابرو ننگی تلوار کی مانند ہیں اور دونوں آنکھیں سحر طراز ہیں (رسول اکرم کے چشم وابرو کی اس انداز میں تعریف بہ حیثیت محبوب ہے یعنی آپ کے چشم و ابرو کی بے پناہ کشش سے کوئی بچ نہیں پاتا۔ کافر و مشرک ہو تو اس کے کفر و شرک کا کام تمام ہوتا ہے، مومن ہو تو دل وجان ثنار کردیتا ہے)۔

    عزیزؔ اللہ اللہ کہ ازکفر عشقش

    نہاں در تہ خرقہ زنار داری

    4. اللہ اللہ، اے عزیز! یہ بھی ان کے عشق کا انکار ہی ہے کہ تم خرقہ کے اندر زنّار چھپائے رکھتے ہو (یعنی ریا کرتے ہو)۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 327)
    • Author :شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے