Font by Mehr Nastaliq Web

چوں ماہ در ارض و سما تاباں توئی تاباں توئی

جامی

چوں ماہ در ارض و سما تاباں توئی تاباں توئی

جامی

MORE BYجامی

    چوں ماہ در ارض و سما تاباں توئی تاباں توئی

    رشک ملک نور خدا انساں توئی انساں توئی

    چاند کی طرح زمین اور آسمان میں، آپ ہی روشن ہیں، آپ ہی روشن ہیں۔

    ملک کا رشک اور خدا کا نور جس میں نظر آتا ہے وہ انسان آپ ہی ہیں، وہ انسان آپ ہی ہیں۔

    روشن ز رویت دو جہاں عکس رخت خورشید و ماہ

    اے نور ذات کبریا رخشاں توئی رخشاں توئی

    دونوں جہان میں روشنی آپ کے چہرۂ انور کے سبب ہے، سورج اور چاند آپ کے چہرے کا عکس ہے،

    اے خدا کے نور! آپ ہی روشنی ہیں، آپ ہی روشنی ہیں،

    آیات قرآں ابرویت تفسیر قرآں گیسویت

    اے روئے تو قرآن ما ایماں توئی ایماں توئی

    آپ کی ابرو قرآن کی آیات اور آپ کی زلفیں قرآن کی تفسیر ہیں،

    آپ کا رخ روشن ہمارا قرآن ہے۔آپ ہی ہمارا ایمان ہیں، آپ ہی ہمارا ایمان ہیں۔

    یا مصطفیٰ یا مجتبیٰ ارحم لنا ارحم لنا

    دست ہمہ بے چارہ را داماں توئی داماں توئی

    یا مصطفیٰ! یا مجتبیٰ! ہم پر رحم فرمائیے، ہم پر رحم فرمائیے،

    ہم جیسے بے بس و بے چاروں کا سہارا آپ ہی کا دامن ہے، آپ ہی کا دامن ہے۔

    من عاصیم من عاجزم من بیکسم حال مرا

    یا شافع روز جزا پرساں توئی پرساں توئی

    میری حالت یہ ہے کہ میں گنہگار، عاجز اور بے کس ہوں

    اے شافع روز جزا! آپ ہی میری فریاد سننے والے ہیں، آپ ہی میری فریاد سننے والے ہیں۔

    جامیؔ رود از چشم ما جلوہ نما بہر خدا

    جان و دلم ہر دو فدا جاناں توئی جاناں توئی

    جامی! ہماری آنکھوں سے سب اوجھل ہوا جاتا ہے خدا کے لیے اب آپ اپنا جلوہ دکھایۓ،

    میری جان اور دل دونوں آپ پر فدا ہیں، ہماری جان آپ ہی ہیں، ہماری جان آپ ہی ہیں۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے