Font by Mehr Nastaliq Web

راست گویم قسم بہ جان مجیب

فرد پھلواروی

راست گویم قسم بہ جان مجیب

فرد پھلواروی

MORE BYفرد پھلواروی

    راست گویم قسم بہ جان مجیب

    تنگ شکر بود دہان مجیب

    جان مجیب کی قسم سچ کہتا ہوں کہ حضرت پیر مجیب کا دہنِ مبارک، گنج شکر ہے یعنی ان کی زبان سے ہمدردی، محبت اور مہرو کرم کی میٹھی بولیاں ہی نکلتی تھیں، یہ حضرت کے اخلاق کی تعریف ہے)۔

    زاہدانند و حلقۂ محراب

    من و آں طاق ابروان مجیب

    زاہدوں کا مجمع ہے اور حلقۂ محراب (مسجد) لیکن میں ہوں اور پیر مجیب کے محراب نما ابرو (زاہدوں کی طاعت و عبادت رسول ظاہری کے مطابق ہے لیکن میرا مرکز عقیدت اور مرکز نگاہ حضرت پیر مجیب کی ذات ہے، عشق الٰہی اور اخلاص عملی میں ان کی اتباع کرتا ہوں)۔

    رتبۂ خواجگی عطا کردند

    فردؔ تا شد ز بندگان مجیب

    فردؔ جب پیر مجیب کے غلاموں کے زمرے میں آگیا تو اس کو انہوں نے خواجگی کا مرتبہ عطا کیا (خواجگی سے یہاں مرتبۂ علمی اور روحانی مراد ہے اور ممدوح کی مدح کا ایک پہلو بھی ہے کہ حضرت تاج العارفین کا یہ مرتبہ ہے کہ ان کے خدام و منتسبین قیادت و سرداری کے حامل ہوتے ہیں)۔

    مأخذ :
    • کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 149)
    • Author :شاہ ہلال احمد قادری
    • مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے