Font by Mehr Nastaliq Web

ہر لحظہ بہ شکلے بت عیار بر آمد دل برد و نہاں شد

شمس مشرقی

ہر لحظہ بہ شکلے بت عیار بر آمد دل برد و نہاں شد

شمس مشرقی

MORE BYشمس مشرقی

    ہر لحظہ بہ شکلے بت عیار بر آمد دل برد و نہاں شد

    ہر دم بہ لباس دگر آں یار بر آمد گہہ پیر و جواں شد

    ہر لحظہ وہ بتِ عیار ایک نئی ہی شکل میں ظاہر ہوتا ہے،دل چھینتا ہے اور غائب ہو جاتا ہے۔

    ہر دم وہ یار دوسروں کے لباس میں ظاہر ہوتا ہے، کبھی بوڑھے کے روپ میں اور کبھی جوان کے۔

    خود کوزہ و خود کوزہ گر و خود گل کوزہ خود رند سبوکش

    خود بر سر آں کوزہ خریدار بر آمد بشکست رواں شد

    وہ خود ہی کوزہ ہے، خود ہی کوزہ بنانے والا اور خود ہی کوزہ کی مٹی اور خود ہی رند و مے خوار ہے

    خود وہ اس پیالے کا خریدار بن کر آتا ہے، اور اسے توڑ کر چلا جاتا ہے۔

    نے نے کہ ہمو بود کہ می آمد و می رفت ہر قرن کہ دیدے

    تا عاقبت آں شکل عرب وار بر آمد دارائے جہاں شد

    نہیں نہیں یہ وہ تھا جو ہر صدی میں آتا اور جاتا رہا اور آخر کار وہی عربی صورت میں ظاہر ہوا اور دنیا کا ماملک بن گیا

    نے نے کہ ہمو بود کہ می گفت انا الحق در صوت الٰہی

    منصورؔ نبود آں کہ بر آں دار بر آمد ناداں بہ گماں شد

    نہیں نہیں وہی ذات تھی جو خدائی آواز میں اناالحق کہتی تھی وہ منصور نہ تھا جسے دار پر چڑھا دیا گیا اور جاہلوں نے گمان کر لیا کہ وہ وہی ہے

    حقا کہ ہمو بود کہ اندر ید بیضا می کرد شبانی

    در چوب شد و بر صفت مار بر آمد زاں فخر کیاں شد

    بے شک وہی ذات تھی جو ید بیضا لیے چرواہی کرتی تھی۔ وہی ذات عصا میں ظاہر ہوئی، وہی سانپ کی صورت میں نمودار ہوئی اور وہی بادشاہوں کا افتخار بنی۔

    می گشت دمی چند بریں روئے زمین او از بہر تفرج

    عیسیٰ شد و بر گنبد دوار بر آمد تسبیح کناں شد

    وہی ذات چند لمحے زمین پر سیر و تفریح کرتی رہی۔ وہی عیسیٰ بن گئی وہی گمنبد فلک پر نمودار ہوئی اور وہی تسبیح کرتی نظر آئی۔

    منسوخ چہ باشد نہ تناسخ کہ حقیقت آں دلبر زیبا

    شمشیر شد و در کف کرار بر آمد قتال زماں شد

    منسوخ کیا ہے اور تناسخ کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وہی حسین دلبر

    تلوار بنا اور حیدر کرّار کے ہاتھ میں آکر زمانے کا جنگجو بن گیا۔

    رومیؔ سخن کفر نگفتہ است و نگويد منکر نشويدش

    کافر بود آں کس کہ بہ انکار بر آمد از دوزخياں شد

    رومیؔ نے کبھی کفر کی بات نہیں کی اور نہ وہ کرتا ہے، وہ منکر نہیں ہے۔

    کافر تو وہ ہے جس نے انکار کیا تھا یعنی شیطان اور وہی دوزخیوں میں سے ہے۔

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    فرید ایاز

    فرید ایاز

    منشی رضی الدین

    منشی رضی الدین

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے