مرحبا سید مکی مدنی العربی
مرحبا سید مکی مدنی العربی
دل و جاں باد فدایت چہ عجب خوش لقبی
مرحبا اے مکی مدنی عربی سردار! دل و جان آپ پر فدا، آپ کتنے اچھے لقب والے ہیں۔
من بیدل بہ جمال تو عجب حیرانم
اللہ اللہ چہ جمال است بدیں بو العجبی
میں بیدل آپ کے جمال باکمال سے بہت حیران ہوں، اللہ اللہ یہ کیسا جمال ہے اور کیسی بوالعجبی ہے (کہ ایک انسان میں اتنا حسن، اتنی لطافت ہے کہ دیکھنے والوں کی عقل حیران ہے)۔
چشم رحمت بکشا سوئے من انداز نظر
اے قریشی لقبی ہاشمی و مطلبی
چشم رحمت وا کیجیے اور مجھ پر نظر کرم فرمایئے، اے قرشی، ہاشمی اور مطلبی لقب والے (رسول)۔
ماہمہ تشنہ لبانیم توئی آب حیات
لطف فرما کہ زحد می گذرد تشنہ لبی
ہم سب تشنہ لب ہیں اور آپ کی ذات آب حیات ہے (یعنی آپ حامل آب حیات ہیں) کرم فرمایئے کہ تشنہ لبی حد سے بڑھی جارہی ہے۔
سیدی انت حبیبی و طبیب قلبی
آمدہ سوئے تو قدسیؔ پئے درماں طلبی
میرے سردار! آپ میرے محبوب اور میرے دل کے طبیب ہیں، قدسیؔ آپ کی خدمت میں (درد دل کے لیے) درماں کی طلب میں آیا ہے۔
- کتاب : نغمات الانس فی مجالس القدس (Pg. 305)
- Author :شاہ ہلال احمد قادری
- مطبع : دارالاشاعت خانقاہ مجیبیہ (2016)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.