لختِ دل ہر شب بہ دامانم نمی دانم چرا
لختِ دل ہر شب بہ دامانم نمی دانم چرا
ہر سحر سر در گریبانم نمی دانم چرا
ہرشب لختِ دل میرے دامن میں (ہے) نہیں جانتا کیوں
ہر سحر میرا سر میرے گریبان میں (ہے) نہیں جانتا کیوں
بابِ لطفش نیستم لیکن چو از رہ می رسم
بر درِ او دیر می مانم نمی دانم چرا
اس کے لطف کے قابل نہیں ہوں لیکن جب راہ سے پہنچتا ہوں
اس کے دروازے پر دیر تک (کھڑا) رہتا ہوں، نہیں جانتا کیوں
چارۂ من دل ربایاں جملہ می دانند لیک
کس نمی گوید کہ می دانم نمی دانم چرا
سارے دلبربا میرا علاج جانتے ہیں لیکن
کوئی نہیں کہتا کہ میں جانتا ہوں، نہیں جانتا کیوں
نے از آں سو رنجشے نے پیچشے نے کاوشے
خود بہ خود خاطر پریشانم نمی دانم چرا
اس طرف سے نہ کوئی رنجش، نہ کوئی الجھن، نہ کوئی خلش
خوبخود پریشاں خاطر ہوں، نہیں جانتا کیوں
باوجودِ ناامیدی گریہ چوں سر می کنم
می رسد دل تا بہ مژگانم نمی دانم چرا
نامیدی کے باوجود جب گریہ شروع کرتا ہوں
دل میری پلکوں تک آجاتا ہے، نہیں جانتا کیوں
او غرورِ حسن دارد زیں سبب پرداش نیست
من کہ ضبطِ خویش نتوانم نمی دانم چرا
اسے حسن پر غرور ہے اور اس وجہ سے اس کو پروا نہیں ہے
میں نہیں جانتا کہ میں کیوں خود کو سنبھال نہیں سکتا
گریۂ من گرچہ می دانم نہ دارد حاصلے
باز صبح وشام گریانم نمی دانم چرا
گرچہ میں جانتا ہوں کہ میرے رونے کا کوئی حاصل نہیں ہے
پھر بھی صبح وشام روتا ہوں، نہیں جانتا کیوں
میلِ او امکاں نہ دارد سوئے عاشق ویں کہ من
با ہزاراں نام می خوانم نمی دانم چرا
عاشق کی طرف اس کا راغب ہونا امکان نہیں رکھتا اور یہ کہ میں
اسے ہزاروں نام سے پکارتا ہوں، نہیں جانتا کیوں
مدّتے شد میرؔ مژگانش ز من برگشتہ است
خارخارے ہست با جانم نمی دانم چرا
مدّت ہوئی ہے میرؔ اس کی مژگاں مجھ سے پھری ہوئی ہیں
میری جان کو بے چینی ہے، نہیں جانتا کیوں
- کتاب : دیوانِ میر فارسی (Pg. 10)
- Author : افضال احمد سید
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.