اے کہ شرح والضحیٰ آمد جمال روئے تو
اے کہ شرح والضحیٰ آمد جمال روئے تو
نکتۂ واللیل وصف زلف عنبر بوئے تو
آپ کے چہرۂ مبارک کا جمال والضحیٰ کی شرح بن کر آیا
واللیل کا راز آپ کی زلفِ عنبریں کی وصف میں پوشیدہ ہے
اے دو چشم سرمہ گینت کحل ما زاغ البصر
قاب قوسینست رمز گوشۂ ابروئے تو
اے دو سرمگیں آنکھیں جن کی سیاہی مازاغ البصر ہے
قاب قوسین کا راز آپ کے گوشۂ ابرو میں ہے
نسخۂ فیہ شفاء شہد گفتار خوشست
مایۂ یحی العظام آمد لب دل جوئے تو
آپ کی میٹھی باتیں وہ نسخہ ہیں جس میں شفا ہے، آپ کے الفاظ شہد کی طرح خوشگوار ہیں۔
آپ کی دلجوئی کرنے والی باتیں وہ خزانہ ہیں جو مردہ ہڈیوں میں بھی جان ڈال دیتی ہیں۔
سینۂ دندان تو از یٰسیں نشانے می دہد
سورۂ حٰم دارد حلقۂ گیسوئے تو
آپ کے تابندہ دندان مبارک سورۂ یٰسین کی نشاندہی ہے
سورۂ حم کی تفسیر آپ کے حلقۂ گیسو میں ہے
کعبۂ دل قبلۂ جاں یا رسول اللہ توئی
سجدۂ مسکیں حسنؔ ہر لحظہ بادا سوئے تو
یا رسول اللہ آپ ہی میرے دل کا کعبہ اور آپ ہی میری زندگی کا قبلہ ہیں،
آپ ہی کی جانب مسکین حسن ہر لمحہ سجدہ ریز ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.