تو سلطان صاحب سیر آمدی
علیٰ کل شئ قدیر آمدی
آپ صاحب تخت سلطان بن کر تشریف لائے ہیں،
آپ ہر چیز پر دست قدرت لیے تشریف لائے ہیں۔
بہ خوبی چوں گل نظیر آمدی
بہر صورتے دل پذیر آمدی
آپ بے مثال پھول کی خوبیوں سے ہم کنار آئے،
آپ ہر صورت دلوں میں اترنے والے ہیں۔
علیٰ نام کردی بہ ملک عرب
بسوئے غریباں امیر آمدی
آپ نے ملک عرب کو بلند مرتبہ دیا،
آپ غریبوں کے لیے امیر بن کر آئے ہیں۔
فلما تجلیٰ علی الکائنات
علیم سمیع بصیر آمدی
جب کائنات پر آپ کی تجلی نمودار ہوئی
آپ جاننے والے سننے والے اور دیکھنے بھالنے والے بن کر آئے ہیں۔
بہ ہر رنگ شد قدرتت آشکار
بشان بشیراً نظیر آمدی
آپ کی قدرت ہر رنگ میں ظاہر ہوئی
آپ خوش خبری دینے والے اور ڈرانے والے بن کر آئے ہیں۔
الا انت انی انااللہ جامیؔ
سمیع علیم بصیر آمدی
جامیؔ! اللہ کے علاوہ میرا کوئی نہیں ہے،
آپ سننے والے، علم رکھنے والے، دیکھنے والے بن کر آئے ہیں۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.