Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اے بادشاہ حسن کہ زیبندہ دلبری

بیدم شاہ وارثی

اے بادشاہ حسن کہ زیبندہ دلبری

بیدم شاہ وارثی

MORE BYبیدم شاہ وارثی

    اے بادشاہ حسن کہ زیبندہ دلبری

    در خوبیٔ جمال ز عالم تو دیگری

    اے حسن کے بادشاہ تو خوش نما دلبر ہے

    اپنی خوبصورتی کی خوبی میں تو دنیا سے بالکل الگ ہے

    یارائے مدحت تو کرا اے وحید عصر

    شان تو برتر است کہ آل پیمبری

    اے نابغہ روزگار ہستی تیری تعریف کس سے ہو سکتی ہے

    تیری شان برتر ہے کیونکہ تو آل پیمبر ہے

    عبد ذلیل و خوار و حقیر جہاں منم

    بر من نگاہ لطف و کرم کن کہ سروری

    میں ذلیل و خوار اور بدنام زمانہ غلام ہوں

    مجھ پر کرم کی نگاہ کر کیونکہ تو سرور و سردار ہے

    حسن عمل ندارم و از پا فتادہ ام

    دستم بگیر از کرم و بندہ پروری

    میں عاجز و درماندہ ہوں، میرے پاس کوئی نیک عمل نہیں ہے

    اے بندہ پرور اپنے کرم سے میری دستگیری فرما

    لللہ شاہ وارثؔ عالم نواز کن

    بر حال زار ما نظر لطف سرسری

    خدا کے لئے شاہ وارث عالم پر نوازش کر

    ہماری بری حالت پر لطف کی نظر فرما

    ما را رساں بہ منزل مقصود از کرم

    گمراہ راہ راستم اے خضر رہبری

    اپنے کرم سے ہمیں منزل مقصود تک پہنچا

    میں راہ راست سے گمراہ ہو چکا ہوں، اے خضر میری رہبری فرما

    آئینہ وار ششدر و حیران و مضطرم

    بنمائے شکل خویش تو رشک سکندری

    آئینے کی طرح میں حیران، ششدر اور مضطرب ہوں

    اے رشک سکندر تو مجھے اپنی شکل دکھلا

    اے رہ نورد منزل خاصان کبریا

    بہتر ز بہتری و تو برتر ز برتری

    کبریا کی خاص منزل تک قدم رنجہ فرمانے والے

    تو بہتر سے بہتر اور برتر سے برتر ہے

    بیدمؔ فتادۂ رہ امید را ببیں

    اے شاہ حسن از نظر لطف سرمدی

    بیدمؔ تمہاری راہ میں امید کے ساتھ پڑا ہے

    اے حسن کے بادشاہ لطف سرمدی کی نظر فرما

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان بیدم (Pg. 129)
    • Author : بیدم شاہ وارثی
    • مطبع : صدیق بک ڈپو، لکھنؤ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے