عکس روئے تو چو در آئینۂ جام افتاد
عارف از پرتو مے در طمع خام افتاد
جب تیرے چہرے کا عکس جام کے آئینہ میں پڑا
عارف شراب کے سایہ سے غلط فہمی میں پڑ گیا
حسنے روئے تو بہ یک جلوہ کہ در آئینہ کرد
ایں ہمہ نقش در آئینۂ اوہام افتاد
تیرے چہرے کے حسن کے ایک جلوہ سے جو اس نے آئینہ میں دکھایا
اوہام کے آئینہ میں یہ تمام نقش قائم ہو گئے
چہ کند کز پے دوراں نہ رود چوں پر کار
ہر کہ در دایرۂ گردش ایام افتاد
کیا کرے اگر پُرکار کی طرح زمانہ کے پیچھے نہ چلے
جو کہ زمانہ کی گردش کے دائرے میں جا پڑا
من ز مسجد بہ خرابات نہ خود افتادم
اینم از عہد ازل حاصل فرجام افتاد
میں یہ مسجد سے خرابات میں خود نہیں پڑا
میرا روزِ ازل سے یہی حاصل اور انجام بنا
آں شد اے خواجہ کہ در صومعہ بازم بینی
کار من با رخ ساقی و لب جام افتاد
اے خواجہ یہ بات گئی کہ تو مجھے ایک عبادت خانہ میں دیکھے
ہمارا واسطہ ساقی کے رخ اور جام سے پڑ گیا
ایں ہمہ عکس مے و نقش مخالف کہ نمود
یک فروغ رخ ساقیست کہ در جام افتاد
یہ سب شراب والا عکس اور بالمقابل نقش جو ظاہر ہوا
ساقی کے رخ کا ایک جلوہ ہے جو جام میں آیا ہے
غیرت عشق زبان ہمہ خاصاں ببرید
از کجا سر غمش در دہن عام افتاد
عشق کی غیرت نے تمام خواص کی زبان کاٹ دی
عوام کے منہ میں اس کے غم کا راز کہاں سے پڑا
ہر دمش با من دل سوختہ لطف دگر است
ایں گدا بیں کہ چہ شائستہ و انعام افتاد
مجھ دل جلے پر ہر وقت اس کا ایک نیا کرم ہے
اس فقیر کو دیکھو کہ کیسا انعام کا مستحق بنا ہے
من کہ در زمرۂ عشاق برندی علمم
طبلۂ پنہاں چہ زنم طشت من از بام افتاد
میں جو عاشقوں کی جماعت میں رندِ فاش ہوں
چھپ کر ڈھول کیا بجاؤں میرا طشت بالا خانہ سے گر پڑا
زیر شمشیر غمش رقص کناں باید رفت
کاں کہ شد کشتۂ او نیک سرانجام افتاد
اس کے غم کی تلوار کے نیچے ناچتے ہوئے جانا چاہئے
اس لیے کہ جو اس کا مقتول بنا نیک انجام ہوا
در خم زلف تو آویخت دل از چاہ زنخ
آہ کز چاہ بروں آمد و در دام افتاد
ٹھوڑی کے کنویں سے نکل کر دل تیری زلف کے پیچ میں لٹک گیا
آہ کنویں سے نکلا اور جال میں پھنس گیا
پاک بیں از نظر پاک بہ مقصود رسید
احول از چشم دو بیں در طمع خام افتاد
صاف دیکھنے والا صاف نظر کی وجہ سے مقصود تک پہنچ گیا
بھینگا دو دیکھنے والی آنکھ سے غلط لالچ میں پڑا
صوفیاں جملہ حریفند و نظر باز ولے
زیں میاں حافظؔ دل سوختہ بدنام افتاد
صوفی سبھی عاشق اور نظرباز ہیں لیکن
ان میں حافظؔ دل جلا بدنام ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.