بخدا کہ دل ربائی بکمال حسن رویت
بخدا کہ دل ربائی بکمال حسن رویت
چہ کنم چہ چارہ سازم کہ کشد دلم بسویت
خدا کی قسم تم اپنے لازوال حسن سے مجھے لبھا رہے ہو، میں کون سی تدبیر کروں، میرا دل تمھاری طرف کھنچا جا رہا ہے۔
نظرے بحالتم کن کہ زہجر نیم جانم
بلبم رسید جانم نرسد چومن ز بویت
میری حالت تو دیکھو، میں تمہارے ہجر میں نیم جان ہوں، میری جان لبوں تک آ گئی ہے کیونکہ تمہاری خوشبو مجھ تک نہیں پہنچ رہی ہے۔
ہمہ شہر پر نیازت کہ بدل چو عشق دارد
دل و جان و عقل ہرکس ہمہ بستہ است بمویت
تمام شہر والے تمہارے عاشق ہیں اور تیرے کرم کے محتاج ہیں، ہر شخص کی جان، ہر شخص کی عقل اور ہر شخص کا دل تمہاری زلفوں سے وابستہ ہے۔
نہ نیاز خور دارم نہ ہوائے باغ جنت
ہمہ تن خیالم اینک کہ شوم چو خاک کویت
نہ مجھے خوارک یعنی نہ دنیا کی حاجت ہے اور نہ ہی جنت کی خواہش ہے، ہر وقت یہی خیال رہتا ہے کہ میں تمہارے کوچے کی خاک ہو جاؤں۔
صنما ! دلم طپیدہ ہمہ دم بہ بستر غم
ہمہ شب گذشتہ باقیؔ بخدا بآرزویت
میرے صنم! میرا دل غم کے بستر پر ہر وقت تپا سا رہتا ہے، اے باقی خدا کی قسم! میری تمام رات تمہاری آرزو میں ہی کٹتی ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.