ہاتفے از گوشۂ مے خانہ دوش
دلچسپ معلومات
ترجمہ: قاضی سجاد حسین
ہاتفے از گوشۂ مے خانہ دوش
گفت بہ بخشند گنہ مے بہ نوش
شراب خانہ کے کونا سے کل ایک ہاتف نے
کہا، گناہ بخش دیں گے، شراب پی
عفو الٰہی بہ کند کار خویش
مژدۂ رحمت بہ رساند سروش
خدا کی بخشش اپنا کام کرتی ہے
غیبی فرشتہ رحمت کی خوش خبری دیتا ہے
ایں خرد خام بہ مے خانہ بر
تا مئے لعل آوردش خوں بہ جوش
اس کچی عقل کو شراب خانہ میں لے جا
تا کہ سرخ شراب، اس کے خون کو جوش میں لائے
عفو خدا بیشتر از جرم ماست
نکتۂ سربستہ چو گوئی خموش
خدا کی بخشش ہمارے گناہوں سے زیادہ ہے
پوشیدہ نکتہ کیوں بتاتا ہے چپ رہ
گرچہ وصالش نہ بہ کوشش دہند
ہر قدر اے دل کہ توانی بہ کوش
اگر چہ اس کا وصل کوشش سے نہیں دیتے ہیں
اے دل تجھ سے جس قدر ہو سکے کوشش کر
گوش من و حلقۂ گیسوئے یار
روئے من و خاک در مے فروش
میرا کان ہے اور یار کی زلف کا حلقہ
میرا چہرہ ہے اور شراب فروش کے در کی خاک
داور دیں شاہ شجاع آں کہ کرد
روح قدس حلقۂ امرش بگوش
دین کا حاکم شاہ شجاع وہ ہے کہ ڈال لیا ہے
جبرئیل نے اس کے حکم کا حلقہ کان میں
اے ملک العرش مرادش بدہ
وز خطر چشم بدش دار گوش
اے عرش کے بادشاہ اس کی مراد پوری کر
اور نظر بد کے خطرے سے اس کی حفاظت کر
رندیٔ حافظؔ نہ گناہیست صعب
با کرم پادشۂ عیب پوش
حافظؔ کی رندی، کوئی بڑا گناہ نہیں ہے
عیب پوش بادشاہ کے کرم کے سامنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.