Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اے بلطف خویش عاشق را غیاث

رومی

اے بلطف خویش عاشق را غیاث

رومی

MORE BYرومی

    اے بلطف خویش عاشق را غیاث

    روح عیسیٰ از تو یابد انبعاث

    اپنے خاص لطف سے عاشق کی مدد کر

    عیسیٰ کی روح تجھ سے جی اٹھتی ہے

    گاہ عالم آفرینی از دو حرف

    گہہ مذکر آفرینی از اناث

    کبھی دو حرفوں سے دنیا کی تخلیق کرتا ہے

    کبھی تو مذکر پیدا کرتا ہے تو کبھی مونث

    روح بخش جملہ مہجوراں توئی

    حی و قیومی و فرد مستغاث

    ہجر کے ماروں کو تو تسکین عطا کرتا ہے

    تو زندہ، باقی رہنے والا اور تنہا سب کی فریاد سننے والا ہے

    تو قدیم مطلقے و ذات تو

    فارغ آمد از تزلزل وانحداث

    تو قدیم مطلق ہے اور تیری ذات

    ہر قسم کے تزلزل اور انحداث سے پاک ہے

    ای صفاتت پاک از کید و وبال

    ذات تو آمس بری از امتلاث

    تمہاری ذات ہرقسم کی بداندیشی اور بدبختی سے مبرا ہے

    تیری ذات وہ تانبا ہے جو ہر قسم کی آلودگی سے پاک ہے

    ہر کہ صافی گشت از توحید تو

    سالک تجرید شد بے انخباث

    جس نے خود کو تیری توحید سے پاک کر لیا

    بلاشبہ وہ راہ تجرید کا سالک ہوگیا

    شمسؔ دیں نوریست از انوار حق

    گمرہان کفر را گشتہ غیاث

    شمس دیں خدا کی وہ روشنی ہے

    جس سے راہ بھٹکے لوگوں کو راستہ ملتا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات شمس تبریزی (Pg. 192)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے