مرا ہم جان و ہم جاناں علی بود
مرا ہم درد و ہم درماں علی بود
میری جان اور میرے محبوب بھی علی ہیں
میرا درد اور میرا علاج بھی علی ہیں
محمد بود قبلہ گاہ عالم
ولی بر تخت دل سلطاں علی بود
محمد پوری دنیا کے لیے قبلہ گاہ ہیں
لیکن دل کے تخت کے بادشاہ علی ہیں
خبرداری ز معراج محمد
کہ بہرش ہفتم کیواں علی بود
تمہیں محمد کے معراج کا بخوبی علم ہے
ان کے لیے ساتواں آسمان علی ہیں
اگر ایماں بحق داری بیاں کن
کہ سر صورت قرآں علی بود
اگر تمہارے پاس ایمان ہے تو تمہیں تسلیم کرنا ہوگا
کہ قرآن کے چہرے کا راز علی ہیں
ہم او بود اول و آخر ہم او بود
بیان معنی فرقاں علی بود
وہی اول اور وہی آخر ہیں
قرآن کے معانی کے تفسیر وہی ہیں
شریعت بود برہان طریقت
حقیقت واصل یزداں علی بود
شریعت طریقت کی دلیل ہے لیکن
حقیقت میں خدا تک پہنچانے والے علی ہیں
چو مولا شو دریں دریا تو غواص
کہ در در قعر او پنہاں علی بود
تم ایک غلام کی طرح اس دریا میں غوطہ لگانے والا بن جاؤ
اس لیے کہ علی اس گہرائی میں ایک چھپے موتی کی طرح ہیں
- کتاب : کلیات شمس تبریزی (Pg. 230)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.