Font by Mehr Nastaliq Web

حق تعالیٰ بالیقیں حاضر نگر

سلطان باہو

حق تعالیٰ بالیقیں حاضر نگر

سلطان باہو

MORE BYسلطان باہو

    حق تعالیٰ بالیقیں حاضر نگر

    چند ریزی از درونِ خوں جگر

    ترجمہ : تو یقینِ کامل کے ساتھ حق تعالیٰ کو موجود دیکھ تو اپنے اندر سے کس قدر جگر کا خون بہاتا رہے گا۔

    قربِ حق نزدیک من حبلِ الورید

    تو جمالش را نہ بینی بی بصر

    حق تعالیٰ کا قرب تو شہ رگ سے بھی زیادہ نزدیک ہے تو اس کا جمال چشم باطن کے نابینا ہونے کا باعث نہیں دیکھتا۔

    چوں حجاب ما و من آمد میاں

    زاں سبب بینی بیاباں بیشتر

    جب ما و من کی انانیت کا پردہ درمیان میں آ گیا تو اسی وجہ سے تجھے جدائی کے فاصلہ کا بیابان زیادہ نظر آرہا ہے۔

    وادی ای طے کن زخود نزدیک آ

    منزلِ جاناں بہ جانِ خود نگر

    اس خود بینی کی وادی کو طے کرکے اپنی ذات کے قریب آ جا اور محبوب کا مقام اپنی روح میں دیکھ لے۔

    یار دلبر خود زخود نزدیک داں

    ہاں مشو از قربِ جاناں بے خبر

    اے سالک اپنے محبوب کو اپنے سے قریب جان لے خبردار ہو جا محبوب کے قرب سے بے خبر نہ رہنا۔

    مأخذ :
    • کتاب : Divan-e-Bahu (Pg. 78)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے