پیر جب مرید کی تربیت شروع کرتے وقت اپنے کچھ کمالات اس سے چھپاتا ہے تو گویا یہ مرید کے لیے تو عین اسلام ہے لیکن مرشد کے لیے موجبِ کفر ہے۔
Share this
جب کوئی کام ہاتھ سے جاتا رہے اور بن نہ سکے تو مایوس و ناامید ہوکر نہ بیٹھنا چاہیے کیوں کہ بزرگوں نے کہا ہے کہ ایک سانس بھی رہے تو ہزار امیدیں باقی رہتی ہیں بارگاہِ خدا سے امید بندھی رہنی چاہیے۔
Share this
زرِ توحید کو غنچہ کی طرح دل کے کیسہ میں چھپائے رکھنا موجبِ جمیعت و اطمینان قلب ہوتا ہے اور اسے پھول کی طرح اظہار کی ہتھیلی پر رکھنا پریشانی و آفت کا باعث ہوتا ہے۔
Share this
سالک کی راہِ سلوک میں دو چیزیں روڑے ٹکاتی ہیں، ایک کمینہ نفس اور دوسرا ملعون شیطان۔
You have exhausted 5 free content pages per year. Register and enjoy UNLIMITED access to the whole universe of Urdu Poetry, Rare Books, Language Learning, Sufi Mysticism, and more.