Font by Mehr Nastaliq Web
Syed Ahmad Rifai's Photo'

Syed Ahmad Rifai

1118 - 1182 | Basra, Iraq

Syed Ahmad Rifai

Sufi Quotes 9

اے بھائی! خدا کی مخلوق کے ساتھ بہت ادب سے پیش آؤ، اپنے والدین پر نہایت مہربانی کرو، اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرو، اپنے پڑوسیوں سے محبت کرو۔

  • Share this

جب تم تحقیق کرو تو وسعتِ نظر رکھو اور جب باری مسئلہ بیان کرو تو تحقیق کر لو۔

  • Share this

صوفی وقت کا پابند ہوتا ہے، وہ اپنی ہر سانس کو کبریت احمر سے بھی زیادہ عزیز سمجھتا ہے، اپنی ہر گھڑی کو اس کے مناسب کام کے ساتھ رخصت کرتا ہے اور وہ تھوڑا وقت بھی ضائع نہیں کرتا، نیز صوفی ہر ضروری ہے کہ وہ اپنی زبان بری بات بولنے سے روکے اور ناحق بات نہ کہے بلکہ جب کہے تو علمی بات کہے۔

  • Share this

صوفیہ کی جماعتیں آج کل مختلف پارٹیاں بن گئی ہیں مگر یہ ناچیز احمد تو ذلت و انکسار والوں اور مسکنت اور بے قراری والوں کے ساتھ رہے گا۔

  • Share this

میں نے کوئی مشکل راستہ اور سہل طریقہ نہیں چھوڑا جس کے پردے نہ کھولے ہوں اور لشکر ہمت کے ہاتھوں سے اس کے بادبان کو نہ اٹھائے ہوں، میں نے ہر دروازے سے خدا کے پاس پہنچنا چاہا مگر ہر دروازہ پر بہت زیادہ ہجوم پایا تو میں ذلت و انکسار کے دروازے پر پہنچا، اس کو میں نے خالی پایا اور اسی سے واصل ہوکر اپنے مطلوب کو پالیا اور دوسرے طالب ابھی دروازوں ہی پر کھڑے تھے۔

  • Share this

More Poets From "Basra"

 

Recitation

Speak Now