Font by Mehr Nastaliq Web
Syed Ahmad Rifai's Photo'

Syed Ahmad Rifai

1118 - 1182 | Basra, Iraq

Sufi Quotes of Syed Ahmad Rifai

انسان کے وقار کی شان اس کے دوست ہی سے پہچانی جاتی ہے، اس لیے تہذیب یافتہ لوگوں کو دوست بناؤ جو پاکیزہ دلوں کے مالک اور اچھے اخلاق سے مزین ہوتے ہیں۔

میں نے کوئی مشکل راستہ اور سہل طریقہ نہیں چھوڑا جس کے پردے نہ کھولے ہوں اور لشکر ہمت کے ہاتھوں سے اس کے بادبان کو نہ اٹھائے ہوں، میں نے ہر دروازے سے خدا کے پاس پہنچنا چاہا مگر ہر دروازہ پر بہت زیادہ ہجوم پایا تو میں ذلت و انکسار کے دروازے پر پہنچا، اس کو میں نے خالی پایا اور اسی سے واصل ہوکر اپنے مطلوب کو پالیا اور دوسرے طالب ابھی دروازوں ہی پر کھڑے تھے۔

صوفیہ کی جماعتیں آج کل مختلف پارٹیاں بن گئی ہیں مگر یہ ناچیز احمد تو ذلت و انکسار والوں اور مسکنت اور بے قراری والوں کے ساتھ رہے گا۔

اے بھائی! خدا کی مخلوق کے ساتھ بہت ادب سے پیش آؤ، اپنے والدین پر نہایت مہربانی کرو، اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرو، اپنے پڑوسیوں سے محبت کرو۔

جب تم تحقیق کرو تو وسعتِ نظر رکھو اور جب باری مسئلہ بیان کرو تو تحقیق کر لو۔

صوفی وقت کا پابند ہوتا ہے، وہ اپنی ہر سانس کو کبریت احمر سے بھی زیادہ عزیز سمجھتا ہے، اپنی ہر گھڑی کو اس کے مناسب کام کے ساتھ رخصت کرتا ہے اور وہ تھوڑا وقت بھی ضائع نہیں کرتا، نیز صوفی ہر ضروری ہے کہ وہ اپنی زبان بری بات بولنے سے روکے اور ناحق بات نہ کہے بلکہ جب کہے تو علمی بات کہے۔

تصوف مہذب اخلاق، طنیعت کی زرافت اور بلند ہمتی کا نام ہے، لہٰذا جس کے اخلاق حسن، طبیعت میں شرافت اور ہمت میں بلندی ہے وہ صوفی ہے ورنہ نہیں۔

اپنے گھر والوں، اپنی عورتوں، اپنی اولاد اور اپنے غلاموں کے ساتھ نرمی اور مہربانی کا سلوک کرو اور ان پر سختی نہ کرو۔

ولی وہ ہے جو خدا سے محبت رکھتا ہے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

Speak Now