Font by Mehr Nastaliq Web
Tulsidas Brijwasi's Photo'

Tulsidas Brijwasi

Mathura, India

Sufi Quotes of Tulsidas Brijwasi

اگر تیری دونوں آنکھیں سلامت ہیں تب بھی تو ایک آنکھ والے کو دیکھ کر نہ ہنس، شاید وہ ایک والا تجھ سے زیادہ صاحبِ نظر ہو۔

دولت کی دو ادائیں غضب کی ہیں، جب آتی ہے تو اندھا کر دیتی ہے اور جب جاتی ہے تو عقل لے جاتی ہے۔

جہاں کرم ہے وہاں ایمان ہے، جہاں حرص ہے وہاں مصیبت ہے، جہاں غصہ ہے وہاں تباہی ہے۔

اگر میزبان تیرے جانے سے خوشی سے کھِل نہ جائے، اس کی آنکھوں سے محبت نہ چھلک پڑے تو کبھی ادھر کا رخ نہ کرنا چاہیے، چاہے وہاں ہُن ہی برستا ہو۔

سب سے خندہ پیشانی سے ملو نہ جانے خدا کس بھیس میں مل جائے۔

اونچی ذات والا اونچا نہیں، صرف اچھے اعمال والا اونچا ہے۔

سچ بول، صبر کو اپنا شعار بنا، پرائی عورت کو محترم سمجھ، اسی میں بہتری ہے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

Speak Now