Font by Mehr Nastaliq Web

بھید کی بات احد احمد کی اب تو ہم نے پائی رے

مخدوم خادم صفی

بھید کی بات احد احمد کی اب تو ہم نے پائی رے

مخدوم خادم صفی

MORE BYمخدوم خادم صفی

    بھید کی بات احد احمد کی اب تو ہم نے پائی رے

    احد تھا تب آپ تھا اور نہ تھا کوئی ساتھی رے

    آپی احمد بن بن آیا میم کی ٹائی لگائے رے

    انہد باجا باجن لاگا اب تو پرت سنائی رے

    اپنا نام آپی لیت ہے آپ بجاوت نائی رے

    آپی چور آپی ساہ ہے آپی باپ اور مائی رے

    سمندر بوند میں ڈبکی کھائے بل بے تیری سمائی رے

    آپی خادمؔ آپی صفی ہے کیسی بات بنائی رے

    جب سے بھئی ستگر کی کرپا یہی تو دیت دکھائی رے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے