Font by Mehr Nastaliq Web

شاہ_انور پہ سو_ہزار سلام

عبد الکریم مخلص

شاہ_انور پہ سو_ہزار سلام

عبد الکریم مخلص

MORE BYعبد الکریم مخلص

    شاہ انور پہ سو ہزار سلام

    حق کے دلبر پہ سو ہزار سلام

    حور و غلماں کا یہ وظیفہ ہے

    دیں کے سرور پہ سو ہزار سلام

    انبیا صبح و شام پڑھتے ہیں

    شاہ برتر پہ سو ہزار سلام

    اس کو جنت ملے گی جس نے پڑھے

    اس پیمبر پہ سو ہزار سلام

    ہاتف غیب سے ندا آئی

    ایسے سرور پہ سو ہزار سلام

    با ادب پڑھ تو مخلصؔ عاصی

    اپنے رہبر پہ سو ہزار سلام

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے