یا_نبیؐ سلام علیک یا_رسول سلام علیک
دلچسپ معلومات
درود و سلام بوقتِ قیام۔
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
فخر آدم فخر حوا
فخر نوح و فخر یحییٰ
فخر ابراہیم و موسیٰ
فخر اسماعیل و عیسیٰ
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
رحمتوں کے تاج والے
دو جہاں کے راج والے
عرش کے معراج والے
عاصیوں کے لاج والے
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
ہے یہ حسرت در پہ آئیں
اشک کے دریا بہائیں
داغ سینے کے دکھائیں
سامنے ہو کر سنائیں
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
پوری یا رب یہ دعا ہو
ہم در مولیٰ پہ جا کر
پہلے کچھ نعمتیں سنا کر
یہ پڑھیں سر کو جھکا کر
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
بخش دو جو چیز چاہو
کیوں کہ محبوب خدا ہو
اب تو باب جو دوا ہو
ہاں جواب اس کا عطا ہو
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
رنج و غم کھائے ہوئے ہیں
دور سے آئے ہوئے ہیں
تم پہ اترائے ہوئے ہیں
ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
جان کر کافی سہارا
لے لیا ہے در تمہارا
خلق کے وارث خدا را
لو سلام اب تو ہمارا
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
ہاں یہ پورا مدعا ہو
ہم ہوں دربار خدا ہو
تم ادھر جلوہ نما ہو
اس طرف سے یہ صدا ہو
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
اکبرؔ شیدا تمہار
پھر رہا ہے مارا مارا
جا بجا تم کو پکارا
اس کی اب سن لو خدا را
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
عاشق مائل کی سن لو
یا نبیؐ محفل کی سن لو
سامعین دل کی سن لو
اکبرؔ بسمل کی سن لو
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
رہنمائے دو جہاں ہیں
پیشوائے مرسلاں ہیں
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
نور رب العالمیں ہو
جلوۂ حق الیقیں ہو
سرور دنیا و دیں ہو
دل میں آنکھوں میں مکیں ہو
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
بادشاہ انبیا ہو
نور ذات کبریا ہو
حامی روز جزا ہو
خلق کے مشکل کشا ہو
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
عرش اعظم پر تمہیں ہو
خلق کے رہبر تمہیں ہو
ساقیٔ کوثر تمہیں ہو
شافع محشر تمہیں ہو
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
قابل مدح و ثنا ہو
جو لکھوں اس سے سوا ہو
آپ کی توصیف کیا ہو
یعنی محبوب خدا ہو
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
دور ہے غم کا کنارا
سرور عالم خدا را
دیجیے جلدی سہارا
پار ہو بیڑا ہمارا
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
میرے مولیٰ مرے سرور
ہے یہی ارمان اکبرؔ
پہلے قدموں پہ رکھے سر
پھر کہے یہ سر اٹھا کر
یا نبیؐ سلام علیک یا رسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک صلواۃ اللہ علیک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.