السلام اے رہرو راہ محبت السلام
السلام اے جلوۂ حسن عقیدت السلام
السلام اے خاصۂ خاصان تسلیم و رضا
اے وفا کیشی میں تو شہکار فطرت السلام
السلام اے فتنۂ طوفاں کی نبض پر سکوں
شورش الحاد میں روح سعادت السلام
ظلمت کفر و ابا میں شمع ایمان و یقیں
کثرت مکر و دجل میں نور وحدت السلام
محشر کذب و ریا میں پرتو عدل الہ
محضر صدق و صفا کی مہر حرمت السلام
السلام اے ناز عبدیت کے نقش مطمئن
نغمۂ مسرور ساز خالقیت السلام
السلام اے زندہ دار سنت ابن خلیل
اے علمبردار فرمان نبوت السلام
یونہی الٹے جا بساط بزم اصنام قدیم
اے حنیف اولیں کے نقش قدرت السلام
تازہ کر دے از سر نو مژدہ ذبح عظیم
اے ذبیح اللہ کے شوق شہادت السلام
- کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 121)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.