Font by Mehr Nastaliq Web

آپ ہیں محبوب_عالم

اشرفی

آپ ہیں محبوب_عالم

اشرفی

MORE BYاشرفی

    آپ ہیں محبوب عالم

    مظہر رحمت مجسم

    آپ پر قربان ہیں ہم

    ورد رکھتے ہیں یہ ہر دم

    یا نبی سلام علیک

    یا رسول سلام علیک

    یا حبیب سلام علیک

    صلواۃ اللہ علیک

    اے شہنشاہ دو عالم

    سید اولاد آدم

    معدن رحمت ترحم

    آپ کے کہلاتے ہیں ہم

    یا نبی سلام علیک

    یا رسول سلام علیک

    یا حبیب سلام علیک

    صلواۃ اللہ علیک

    دستگیر بینوا ہو

    حامی بے دست و پا ہو

    شافع روز جزا ہو

    مظہر شان خدا ہو

    یا نبی سلام علیک

    یا رسول سلام علیک

    یا حبیب سلام علیک

    صلواۃ اللہ علیک

    مرہم دل خستگاں ہو

    چارۂ بیچارگاں ہو

    داورے درد نہاں ہو

    ہر مصیبت سے اماں ہو

    یا نبی سلام علیک

    یا رسول سلام علیک

    یا حبیب سلام علیک

    صلواۃ اللہ علیک

    اشرفیؔ مسکیں تمہارا

    کر کے دنیا سے کنارا

    رکھتا ہے تم سے سہارا

    لو خبر جلدی خدا را

    یا نبی سلام علیک

    یا رسول سلام علیک

    یا حبیب سلام علیک

    صلواۃ اللہ علیک

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے