Font by Mehr Nastaliq Web

یہ ہے عرض اے رحمت_خاص_و_عام

بہزاد لکھنوی

یہ ہے عرض اے رحمت_خاص_و_عام

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    یہ ہے عرض اے رحمت خاص و عام

    علیہ الصلوٰۃ وعلیہ السلام

    مجھے مقصد زندگی دیجیے

    بلا لیجیے پیش باب السلام

    بہت دن سے ہے قلب اندوہگیں

    بہت دن سے نظریں نہیں شاد کام

    نہیں زندگی میں کوئی کیف بھی

    الم لے کے آتی ہے ہر صبح و شام

    خدا جانے کب تک رہوں صرف جور

    خدا جانے کب تک ہو قصہ تمام

    یہی بس ہے حسرت یہی آرزو

    مدینہ کی گلیاں ہوں اور صبح و شام

    بجز آپ کے اور کس سے کہے

    کہ بہزادؔ ہے آپ ہی کا غلام

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے