سلام ان کو جو کعبے کی زیارت کر کے آئے ہیں
سلام ان کو جو کعبے کی زیارت کر کے آئے ہیں
سلام ان کو جو لاکھوں برکتیں بھی ساتھ لائے ہیں
سلام ان کو طوافِ کعبہ کی جن کو ملی دولت
سلام ان کو جنہوں نے سر وہاں اپنے جھکائے ہیں
سلام ان کو جو آئے دیکھ کر ہیں گنبدِ خضریٰ
سلام ان کو شفاعت کی جو دستاویز لائے ہیں
حبیبؔ اے کاش پھر وہ دن ہو ہم جائیں مدینے کو
یہی دن رات اب اللہ سے ہم لو لگائے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.