Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مصطفیٰ مصطفیٰ مجتبیٰ یا نبی تم پہ پیہم درود تم پہ پیہم سلام

حبیب اللہ ساغر وارثی

مصطفیٰ مصطفیٰ مجتبیٰ یا نبی تم پہ پیہم درود تم پہ پیہم سلام

حبیب اللہ ساغر وارثی

MORE BYحبیب اللہ ساغر وارثی

    مصطفیٰ مصطفیٰ مجتبیٰ یا نبی تم پہ پیہم درود تم پہ پیہم سلام

    سب رسولوں میں ہے آپ کو برتری تم پہ پیہم درود تم پہ پیہم سلام

    سب سے اعلیٰ و اولیٰ تمہارا مقام نعمتیں حق تعالیٰ کی تم پر مدام

    مرحبا مرحبا آپ کی برتری تم پہ پیہم درود تم پہ پیہم سلام

    قاب قوسین تک بھی گئے ہو نعیم رب نے تم کو پکارا رؤف الرحیم

    تم نے پالی ہے معراج کی برتری تم پہ پیہم درود تم پہ پیہم سلام

    غیب کا علم تم پر عیاں ہے حضور جگ میں ثانی تمہارا نہیں ہے حضور

    تم ہو جس کی طرف اس کی بگڑی بنی تم پہ پیہم درود تم پہ پیہم سلام

    اپنی بگڑی بنے ہادیٔ دو جہاں سن لو فریاد یہ دستگیر زماں

    یوں ہی قائم رہے تم سے وابستگی تم پہ پیہم درود تم پہ پیہم سلام

    آزمائش کی ساغرؔ پہ ہے یہ گھڑی اس کی امداد کو آئیے یا نبی

    تم ہو راضی تو راضی ہے اللہ بھی تم پہ پیہم درود تم پہ پیہم سلام

    مأخذ :
    • کتاب : Surood-e-Asfia (Pg. 239)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے