Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اے سرورِ دو عالم شاہا سلام لیجے

حیرت شاہ وارثی

اے سرورِ دو عالم شاہا سلام لیجے

حیرت شاہ وارثی

MORE BYحیرت شاہ وارثی

    اے سرورِ دو عالم شاہا سلام لیجے

    اے ہادیِ معظم آقا سلام لیجے

    اے رحمتِ مجسم مولا سلام لیجے

    ہاں اے کریم واکرم داتا سلام لیجے

    حاضر ہیں در پر بندے انِ کا سلام لیجے

    ناکارہ خادموں کا آقا سلام لیجے

    دل سے زباں سے جاں سے صدہا سلام لیجے

    ہم کیا کہیں کہ شاہا کیسا سلام لیجے

    ہم بے بسوں کے آقا جیسا سلام لیجے

    دکھے ہوئے دلوں کا دُکھیا سلام لیجے

    کیوں کر کہیں ہم آقا ہم آپ کی ہیں امت

    دل آپ پر ہو قرباں ایسی کہاں ہے قسمت

    بھولے ہوئے ہیں راہیں بگڑی ہوئی ہے حالت

    لیکن اب آپ سے ہیں امیدوارِ رحمت

    ان اپنے عاصیوں کا مولا سلام لیجے

    محرومیوں کی آقا انتہا نہیں ہے

    کس کو سنائیں بِپتا کچھ سوجھتا نہیں ہے

    اتنی مصیبتوں کا اب حوصلہ نہیں ہے

    جز آپ کے ہمارا کچھ آسرا نہیں ہے

    مشکل کشائی کیجے ایسا سلام لیجے

    حد سے گذر رہی ہے آقا ہماری پستی

    احساس مٹ رہے ہیں رندی ہے اور نہ مستی

    اب موت زندگی ہے غفلت ہے اپنی ہستی

    ویران ہورہی ہے آباد دل کی بستی

    اپنے مٹے ہوؤں کا مولا سلام لیجے

    بطحیٰ کی سرزمیں کی تقدیر کا تصدق

    بوبکر کی عمر کی توقیر کا تصدق

    عثمان کی علی کا تنویر کا تصدق

    ہاں اہلِ بیت کی پھر تطہیر کا تصدق

    امت کی لاج رکھیئے مولا سلام لیجے

    حسنین کا تصدق غوث الورا کا صدقہ

    خواجہ معینِ دیں کےدستِ رسا کا صدقہ

    حضرت نظامِ دیں کی شانِ سخا کا صدقہ

    صابر علیہ الرحمۃ نورِ ہدیٰ کا صدقہ

    وارث کا صدقہ دیجے مولا سلام لیجے

    دل طالبِ کرم ہے غربت میں یا محمد

    حیران ہورہا ہے فرقت میں یا محمد

    کیا دیر ہے نگاہِ رحمت میں یا محمد

    حیرؔت رہے گا کب تک حیرت میں یا محمد

    حیرت زدہ کا اپنے مولا سلام لیجے

    مأخذ :
    • کتاب : Naqsh-e-Hairat (Pg. 126)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے