Font by Mehr Nastaliq Web

جتنے بھی ہیں غلام شہنشاہ_کربلا

اقبال حسین

جتنے بھی ہیں غلام شہنشاہ_کربلا

اقبال حسین

MORE BYاقبال حسین

    دلچسپ معلومات

    سلام بہ بارگاہ حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    جتنے بھی ہیں غلام شہنشاہ کربلا

    سب کا تمہیں سلام شہنشاہ کربلا

    پیر و جواں سبھی تو تہ دل سے آپ کا

    کرتے ہیں احترام شہنشاہ کربلا

    پھر کیوں نہ بندگی کو امامت پہ ناز ہو

    جب آپ ہیں امام شہنشاہ کربلا

    افلاک اور زمین کی چوٹی پہ آپ کا

    روشن رہے گا نام شہنشاہ کربلا

    اقبالؔ پہلے دیس مدینہ یا اب مگر

    ہے کربلا مقام شہنشاہ کربلا

    میدان کربلا میں سوارا آپ نے

    بگڑا ہوا نظام شہنشاہ کربلا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے