Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

الفت آل پیمبر ہو تو اس عنوان سے

جامی چریا کوٹی

الفت آل پیمبر ہو تو اس عنوان سے

جامی چریا کوٹی

MORE BYجامی چریا کوٹی

    الفت آل پیمبر ہو تو اس عنوان سے

    حق کو جیسے دین سے یا دین کو قرآن سے

    کربلا کے ناخدا نے مصطفیٰ کی شان سے

    کشتی حق کو بچایا کفر کے طوفان سے

    ظلم کو پسپا کیا مظلومیت کی شان سے

    فتح کی تاریخ لکھی ہار کے عنوان سے

    ساری دنیا کو جگا کر چین سے سوئے حسین

    پوچھ لو یہ کربلا کے گرم ریگستان سے

    سرزمین کربلا کے پاک سجدوں کی قسم

    گردن اسلام خم ہے شاہ کے احسان سے

    نوک نیزہ پر تلاوت کتنی معنی خیز تھی

    مر کے بھی اعلانِ حق کرتے رہے قرآن سے

    عرصہ محشر میں جامیؔ جب مجھے لایا گیا

    شہ نے فرمایا خطا ہوتی ہی ہے انسان سے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 100)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے