الفت_آل_پیمبر ہو تو اس عنوان سے
الفت آل پیمبر ہو تو اس عنوان سے
حق کو جیسے دین سے یا دین کو قرآن سے
کربلا کے ناخدا نے مصطفیٰ کی شان سے
کشتئ حق کو بچایا کفر کے طوفان سے
ظلم کو پسپا کیا مظلومیت کی شان سے
فتح کی تاریخ لکھی ہار کے عنوان سے
ساری دنیا کو جگا کر چین سے سوئے حسین
پوچھ لو یہ کربلا کے گرم ریگستان سے
سرزمین کربلا کے پاک سجدوں کی قسم
گردن اسلام خم ہے شاہ کے احسان سے
نوک نیزہ پر تلاوت کتنی معنی خیز تھی
مر کے بھی اعلان حق کرتے رہے قرآن سے
عرصۂ محشر میں جامہ جب مجھے لایا گیا
شہ نے فرمایا خطا ہوتی ہی ہے انسان سے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 100)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.