Font by Mehr Nastaliq Web

یا رسولؐ_اللہ تیرے در کی فضاؤں کو سلام

محمد علی ظہوری

یا رسولؐ_اللہ تیرے در کی فضاؤں کو سلام

محمد علی ظہوری

MORE BYمحمد علی ظہوری

    یا رسولؐ اللہ تیرے در کی فضاؤں کو سلام

    گنبد خضریٰ کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاؤں کو سلام

    والہانہ جو طواف روضہ اقدس کرے

    مست و خود وجد میں آتی ان ہواؤں کو سلام

    جو مدینے کی گلی کوچوں میں دیتے ہیں صدا

    تا قیامت ان فقیروں اور گداؤں کو سلام

    مانگتے ہیں جو وہاں شاہ و گدا بے امتیاز

    دل کی ہر دھڑکن میں شامل ان دعاؤں کو سلام

    اے ظہوری خوش نصیبی لے گئی جن جن کو حجاز

    ان کے اشکوں اور ان کی التجاؤں کو سلام

    در پہ رہنے والے خاصوں اور عاموں کو سلام

    یا نبی تیرے غلاموں کے غلاموں کو سلام

    کعبہ کعبہ کے خوش منظر نظاروں پر درود

    مسجد نبوی کی صبحوں اور شاموں کو سلام

    جو پڑھا کرتے ہیں روز و شب تیرے دربار میں

    پیش کرتا ہے ظہوریؔ ان سلاموں کو سلام

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے