گلستان_ولایت پہ لاکھوں سلام
گلستان ولایت پہ لاکھوں سلام
پیکران ہدایت پہ لاکھوں سلام
جن کو رب نے کہا صاحب مصطفیٰ
ان کی سچی رفاقت پہ لاکھوں سلام
جان و مال اور اولاد سب ہیں نثار
عشق کی اس روایت پہ لاکھوں سلام
سینۂ کفر پر ضرب کاری ہے تو
اے عمر تیری جرأت پہ لاکھوں سلام
نرم خوئی کی خوبی ادھر اور ادھر
کفر پر ان کی ہیبت پہ لاکھوں سلام
وار شیطان کا جن پہ چلتا نہیں
ان کی ہیبت جلالت پہ لاکھوں سلام
شرم نوری بھی کرتے ہیں عثمان سے
اس حیا اور شرافت پہ لاکھوں سلام
جن کے ہاتھوں پہ ہے کملی والے کا ہاتھ
ایسے ہاتھوں کی بیعت پہ لاکھوں سلام
صدق و عدل و سخا و شجاعت ہے جو
اس علی کی امامت پہ لاکھوں سلام
نقش پائے نبی سے ہے نسبت جسے
اس طریق خلافت پہ لاکھوں سلام
جس سے قائم ہوئی آبرو دین کی
اس مثالی شہادت پہ لاکھوں سلام
رہتی دنیا کو حق آشنا کر گئی
اس حسینی قیادت پہ لاکھوں سلام
جس سے راضی ہے رب رب سے راضی ہے جو
ایسی مومن جماعت پہ لاکھوں سلام
درس جس کا دیا ام قرآن نے
اس رہ استقامت پہ لاکھوں سلام
مرتبہ جس کا اعلیٰ ہے کعبے سے بھی
ایسے مومن کی عظمت پہ لاکھوں سلام
قول و فعل و ادا سنت مصطفیٰ
ایسے شوق اطاعت پہ لاکھوں سلام
سو کا قاتل بھی بخشا گیا راہ میں
رب کے یاروں کی قربت پہ لاکھوں سلام
جن کے کتے بھی واللہ ہیں جنتی
ایسے نیکوں کی نسبت پہ لاکھوں سلام
جن کی نس نس ہے مصروف یاد خدا
ذکر والوں کی مدحت پہ لاکھوں سلام
حشر کے روز بھی کام آئے گی یہ
اللہ والوں کی سنگت پہ لاکھوں سلام
مجرموں کو یہ جنت میں لے جائے گی
اولیا کی محبت پہ لاکھوں سلام
جس نے روشن کئے معرفت کے چراغ
ایسے پیر طریقت پہ لاکھوں سلام
جلوت عاشقاں ہے تصور ترا
مرشدی تیری خلوت پہ لاکھوں سلام
اس سراپا سے ہر دم جھلکتی ہے جو
اس نفاست نظافت پہ لاکھوں سلام
تم خریدو جنہیں وہ ہی ممتازؔ ہیں
ان غلاموں کی قسمت پہ لاکھوں سلام
- کتاب : Mumtaziyat (Pg. 40)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.