حضرت خیرالوریٰ کو ہے سلام
حضرت خیرالوریٰ کو ہے سلام
یعنی ختم الانبیا کو ہے سلام
جن کا دیدار خدا معراج ہے
وے محمد مصفیٰ کو ہے سلام
ہیں جو سلطان دو عالم خلق میں
ہم سبھوں کے بادشہ کو ہے سلام
اپنی امت کی جو غمخواری کریں
شافع روز جزا کو ہے سلام
مشکلیں سب میری جو آساں کریں
حضرت شیر خدا کو ہے سلام
ختم پیغمبر کی ہیں لخت جگر
فاطمہ خیرالنسا کو ہے سلام
ہیں جو نور دیدۂ شیر خدا
وے دو سبط مصطفیٰ کو ہے سلام
کاش فرماویں زباں سے اپنی وے
نصرؔ دلخستہ گدا کو ہے سلام
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 49)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.