Font by Mehr Nastaliq Web

محبوب_کبریا سے میرا سلام کہنا

قمر سلیمانی

محبوب_کبریا سے میرا سلام کہنا

قمر سلیمانی

MORE BYقمر سلیمانی

    محبوب کبریا سے میرا سلام کہنا

    تجھ پر خدا کی رحمت اے عازم مدینہ

    نور محمدی سے روشن ہو تیرا سینہ

    جب ساحل عرب پر پہنچے تیرا سفینہ

    اس وقت سر جھکا کر لللہ با قرینہ

    سلطان انبیا سے میرا سلام کہنا

    ساحل پہ آتے آتے موجوں کو چوم لینا

    موجوں کے بعد دلکش ذروں کو چوم لینا

    اس پاک سرزمیں کی راہوں کو چوم لینا

    پھولوں کو چوم لینا کانٹوں کو چوم لینا

    پھر نور والضحیٰ سے میرا سلام کہنا

    ہو جانب مدینہ جب کارواں روانہ

    صل علیٰ محمدؐ کا لب پہ ہو ترانہ

    ورد زباں ہوں جس دم اشعار عاشقانہ

    جب رحمت خدا کا بٹنے لگے خزانہ

    سرچشمۂ عطا سے میرا سلام کہنا

    دربار مصطفیٰ کی حاصل ہو جب حضوری

    پیش نظر ہو جس دم وہ بارگاہ نوری

    ہو دور رنج و کلفت مٹ جائے فکر دوری

    دیدار مصطفیٰ کی جب آرزو ہو پوری

    والشمس کی ضیا سے میرا سلام کہنا

    مأخذ :
    • کتاب : رضائے مصطفیٰ (Pg. 1)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے