اے مدینے کے شہر_یار سلام
اے مدینے کے شہر یار سلام
اے نبوت کے تاجدار سلام
ارض کے مایہ وقار سلام
آسمانوں کے شہ سوار سلام
بندۂ خاص کردگار سلام
آپ پر صد ہزار بار سلام
بے حد و بے شمار بار سلام
اے حبیب خدا امام رسل
رحمتوں کے محبتوں کے نقیب
آخریں حلقۂ نظام رسل
نوع انساں کی راحتوں کے نقیب
عظمت افزا اے روزگار سلام
آپ پر صد ہزار بار سلام
بے حد و صد ہزار بار سلام
انبیا دے گئے تھے جس کی خبر
تھا صحائف میں جس کا ذکر و بیاں
جس کے مشتاق تھے سب اہل نظر
جس کی آمد کا منتظر تھا جہاں
جان امید و انتظار سلام
آپ پر صد ہزار بار سلام
بے حد و بے شمار بار سلام
ہر طرف تھی جہاں میں تاریکی
غرق انسانیت تھی پستی میں
آپ آئے تو روشنی آئی
آپ آئے تو باغ ہستی میں
چھا گئی ہر طرف بہار سلام
آپ پر صد ہزار بار سلام
بے حد و بے شمار بار سلام
اے غریبوں کے حامی و ہمدم
اے ضعیفوں کے غم گسارو رفیق
غم زدوں کے شریک رنج و الم
ہر ستم کش کے دردمند و شفیق
دشمن ہر ستم شعار سلام
آپ پر صد ہزار بار سلام
بے حد و بے شمار بار سلام
رہبر شاہراہ منزل زیست
آپ کی سیرت آپ کے فرمان
آپ کی یاد شمع محفل زیست
آپ کا شوق راحت دل و جان
جان و دل آپ پر نثار سلام
آپ پر صد ہزار بار سلام
بے حد و بے شمار بار سلام
ہے یہ تعمیل حکم قرآنی
اہل ایمان کا ثبوت وفا
بھیجتا ہے رئیسؔ عاصی بھی
آپ کی ذات پاک پر آقا
حسب فرمان کردگار سلام
آپ پر صد ہزار بار سلام
بے حد و بے شمار بار سلام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.