Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تم پہ لاکھوں سلام ابنِ حیدر، سرورِ انبیا کے نواسے

صبا افغانی

تم پہ لاکھوں سلام ابنِ حیدر، سرورِ انبیا کے نواسے

صبا افغانی

MORE BYصبا افغانی

    تم پہ لاکھوں سلام ابنِ حیدر، سرورِ انبیا کے نواسے

    دم بدم یہ صدا آرہی ہے آج بھی مقتلِ کربلا سے

    تم نے اپنا لہو بھر دیا ہے، دین کو سرخرو کر دیا ہے

    ورنہ اسلام بے رنگ ہوتا، رنگ نکھرا ہے خونِ وفا سے

    گھر کو راہِ خدا میں لٹا کر اور سجدے میں سر کو کٹا کر

    تم نے پورا کیا ہے وہ وعدہ جو کیا تھا حبیبِ خدا سے

    تھی نہ دولت کی تم کو ضرورت اور نہ پیشِ نظر تھی حکومت

    صرف تبلیغِ حق سے غرض تھی کام کچھ بھی نہ تھا ما سوا سے

    یہ بھی امت کی خاطر سبق ہے اور ہدایت کا زریں ورق ہے

    ورنہ تسنیم و کوثر کے مالک، دشتِ کرب و بلا میں ہوں پیاسے

    زندگی راہِ حق میں مٹا نا، پیش باطل نہ سر کو جھکانا

    یہ بھی پیغام ہم کو ملا ہے اے صباؔ دین کے رہنما سے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے