سلام اے مرے وارث سلام اے سرکار
سلام اے مرے وارث سلام اے سرکار
خدا کے نور نبیؐ کے ظہور پر انوار
مئے الست کے پر کیف میکدے کی بہار
ریاض حق کے مہکتے ہوئے گل بے خار
علی کے اور خدا کے حبیب کے دل دار
کیا ہے تم نے دو عالم کو بے خود و سرشار
سلام اے مرے وارث سلام اے سرکار
خدا کے نور نبیؐ کے ظہور پر انوار
علی کے لخت جگر فاطمہ کے نور العین
بہار باغ حسن پرتو جمال حسین
سرور قلب حزیں عاشقوں کے دل کے چین
برائے خلق خدا اک وسیلۂ دارین
سلام اے مرے وارث سلام اے سرکار
خدا کے نور نبیؐ کے ظہور پر انوار
جہان عشق کے سلطان پاک باز ہو تم
حریم حسن کے محبوب دل نواز ہو تم
ازل کے نغمۂ رنگیں کے سوز و ساز ہو تم
رموز معرفت حق کی شرح راز ہو تم
سلام اے مرے وارث سلام اے سرکار
خدا کے نور نبیؐ کے ظہور پر انوار
بہت دنوں سے ہے بیمار بیخودؔ مضطر
نہ چارہ ساز ہے کوئی نہ کوئی چارہ گر
تری نگاہ کرم سے ہے اس کو آس مگر
چلے گا بستر غم سے یقیں ہے وہ اٹھ کر
سلام اے مرے وارث سلام اے سرکار
خدا کے نور نبیؐ کے ظہور پر انوار
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 230)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.