Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

شاہ_بطحا اور ان کے ہم_نشینوں پر سلام

معراج وارثی

شاہ_بطحا اور ان کے ہم_نشینوں پر سلام

معراج وارثی

شاہ بطحا اور ان کے ہم نشینوں پر سلام

جنت الفردوس کے سارے مکینوں پر سلام

سورۂ والشمس جن کی خوش نما تفسیر ہے

ان حسیں چہروں پہ ان روشن جبینوں پر سلام

آج بھی روشن ہے جن کی زندگی کا آفتاب

بھیج اے دل ان محبت کے امینوں پر سلام

عشق میں ڈوبی ہوئی مخمور نظروں پر درود

شوق میں کھوئے ہوئے پر نور سینوں پر سلام

آج بھی جن سے چھلکتی ہے شراب معرفت

بادۂ توحید کے ان آبگینوں پر سلام

لے اڑی تھی جن کی تھوڑی سی جھلک صبح ازل

معدن خوبی کے ان دل کش نگینوں پر سلام

جن سے شرمندہ ہیں نظریں کوثر و تسنیم کی

باخلوص ان پاک سیرت پاک بینوں پر سلام

جگمگاتے ہیں جو زیر خاک باصد آب و تاب

ان دفینوں پر درود اور ان خزینوں پر سلام

جن سے چھنتی رہتی ہے اب تک شعاعیں نور کی

سینۂ گیتی کے ان نوری دفینوں پر سلام

جن کا سونا بھی عبادت جاگنا بھی بندگی

ان جہاں‌ افروز ان خلوت گزینوں پر سلام

اب بھی ہیں معصوم جلوے بن کے پیغام حیات

سیدہ کی گود کے ان نازنینوں پر سلام

اب بھی ہیں معراج جن کے نقش پا نقش عمل

بھیجتے ہیں اہل دل ان مہ جبینوں پر سلام

مأخذ :
  • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 179)
  • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
  • اشاعت : First

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے