Font by Mehr Nastaliq Web

ممکن تھی کربلا میں حفاظت حسین کی

شمیم گوروی

ممکن تھی کربلا میں حفاظت حسین کی

شمیم گوروی

MORE BYشمیم گوروی

    ممکن تھی کربلا میں حفاظت حسین کی

    اغلب تھا جان رہتی سلامت حسین کی

    لیکن خدا کی اور ہی مرضی تھی دوستو

    مد نظر اسے تھی شہادت حسین کی

    یہ سانحہ مفید تھا اسلام کے لئے

    اس واسطے ہوئی تھی شہادت حسین کی

    یورش میں دشمنوں کے بھی پڑھتے رہے نماز

    کتنی تھی پرخلوص عبادت حسین کی

    اہل ہنود ہوں کہ ہوں مسلم بزرگوار

    سب پر ہے فرض عین اطاعت حسین کی

    وہ راز سرمدی سے خبردار ہو گیا

    سمجھی جہاں میں جس نے حقیقت حسین کی

    کرب و بلا میں پیاس کا حملہ شدید تھا

    کرتی ہے بے قرار روایت حسین کی

    ہو جاؤں میں بھی پرسش اعمال سے بری

    مجھ پر بھی حشر میں ہو عنایت حسین کی

    کوئی طریق حق سے نہ باہر پڑا قدم

    رہبر بنی شمیمؔ مشیت حسین کی

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 178)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے