Font by Mehr Nastaliq Web

نظر کا نور دلوں کے لیے قرار درود

شاکر القادری

نظر کا نور دلوں کے لیے قرار درود

شاکر القادری

MORE BYشاکر القادری

    نظر کا نور دلوں کے لیے قرار درود

    عقیدتوں کا چمن روح کا نکھار درود

    چراغ ایسا کہ ظلمت کدہ چمک اٹھیں

    غموں کی دھوپ میں ہے ابر سایہ دار درود

    ہمارے جذبۂ ایماں کی پرورش کر کے

    بنائے دین کو کرتا ہے استوار درود

    درود روح کی بالیدگی کا ساماں ہے

    جبین شوق کو دیتا ہے اک نکھار درود

    درود نغمۂ نعت نبی کا سرگم ہے

    سدا بہار دعاؤں کا ہے وقار درود

    گلاب ذہن کے پردوں پر کھلنے لگتے ہیں

    مری زباں پہ جب آتا ہے مشک بار درود

    درود زمزمۂ وقت ہے ترانہ ہے

    حریم ذات میں پڑھتا ہے کردگار درود

    جبین قلب پہ شاکرؔ رقم ہے یہ تحریر

    درود سرور عالم پہ بار بار درود

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے