سلام اس پر کہ جو وجہ_شفاعت بن کے آیا ہے
سلام اس پر کہ جو وجہ شفاعت بن کے آیا ہے
سلام اس پر جو دو عالم کی رحمت بن کے آیا ہے
سلام اس پر سنوارا گیسوئے انسانیت جس نے
سلام اس پر جو شان آدمیت بن کے آیا ہے
سلام اس پر دیا درس وفا جس نے زمانے کو
سلام اس پر جو انداز محبت بن کے آیا ہے
سلام اس پر رموز معرفت جو آیا سمجھانے
سلام اس پر جو وحدت کی حقیقت بن کے آیا ہے
سلام اس پر جو ابراہیم کی سنت ادائی کی
سلام اس پر جو قربانی کی عظمت بن کے آیا ہے
سلام اس پر دکھایا جس نے آکر حسن مولائی
سلام اس پر کہ جو مولا کی صورت بن کے آیا ہے
سلام اس پر شمیمؔ انجم جو منشا ہائے وحدت ہے
سلام اس پر جو سر تا پا مشیت بن کے آیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.