السلام اے شاہ_مسلم وارث_زیر_کساء
دلچسپ معلومات
منقبت در شانِ حضرت سید محمد مسلم (بکوا-گونڈہ)
السلام اے شاہ مسلم وارث زیر کساء
میرے مرشد میرے رہبر حضرت مسلم پیا
آپ اولاد علی ہیں آپ آل مصطفیٰ
وارث علم پیمبر دلبر شیر خدا
آپ کے بابا حسین ابن علی مشکل کشا
ہو غلاموں پہ کرم کی یک نظر کن پیر ما
السلام اے شاہ مسلم وارث زیر کساء
میرے مرشد میرے رہبر حضرت مسلم پیا
آپ کے در سے شریعت اور طریقت ہے ملی
معرفت نور بصیرت آپ کے در سے ملی
نائب خیر الوریٰ ہیں وارث نعمت علی
اک نظر بر سوئے ما اے دستگیر اے رہنما
السلام اے شاہ مسلم وارث زیر کساء
میرے مرشد میرے رہبر حضرت مسلم پیا
آپ کے نانا محمد مصطفیٰ خیر الوریٰ
جد امجد آپ کے مولیٰ علی مشکل کشا
نور والا تیرا شجرہ ہے میرے مسلم پیا
نسبتوں کی بھیک دو منگتوں کا کر دو اب بھلا
السلام اے شاہ مسلم وارث زیر کساء
میرے مرشد میرے رہبر حضرت مسلم پیا
اے خدا ہے واسطہ تجھ کو شۂ ابرار کا
سیدہ کی چادر تطہیر پر انوار کا
حیدر و حسنین کے مخدوم کے کردار کا
نعمتیوں کو ہر ایک رنج و مصیبت سے بچا
السلام اے شاہ مسلم وارث زیر کساء
میرے مرشد میرے رہبر حضرت مسلم پیا
آپ کے دلبر علی احمد کا صدقہ ہو عطا
اور صدقہ ہو عطا مجھ کو ضمیر شاہ کا
مجھ پہ میرے مالک و آقا کرم کرنا سدا
لاج رکھنا میرے مولیٰ تو حسنؔ کی یوں سدا
السلام اے شاہ مسلم وارث زیر کساء
میرے مرشد میرے رہبر حضرت مسلم پیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.