تم کو اے پیارے نبی احمد_مختار سلام
تم کو اے پیارے نبی احمد مختار سلام
او شہنشاہ دو عالم مرے سرکار سلام
دل فدا صدقے جگر جان ہے تم پر قرباں
او غریبوں کے فقیروں کے مددگار سلام
لو خبر مرے دل زار کی حق کے پیارے
اب ستاتا ہے بہت ہجر کا آزار سلام
آبرو دونوں جہاں مری بس ہو جائے
سو سلاموں میں تو لے لیجئے اک بار سلام
آپ کے ابروئے خم دار نے مارا ہے اسے
دل پر درد کا لو دین کے سردار سلام
لا کے تشریف ذرا دیکھیے حالت میری
یاس میں کہتی ہے یہ حسرت دیدار سلام
رات دن بھیجتا ہے غوثیؔ یہ ہر بار درود
آپ پر یا نبیؐ ہر بار ہے سو بار سلام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.